10 شادیاں کرنے والا شوہر اپنی ہی بیوی کے ہاتھوں قتل
شیخوپورہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 اکتوبر 2018ء) 10 شادیاں کرنے والا شوہر اپنی ہی بیوی کے ہاتھوں قتل۔متقول اپنی سب سے چھوٹی بیگم کے ہاتھوں قتل ہوا۔ 6 بیویوں کو چھوڑ چکا تھا،مقتول کی چار بیویاں اور 17 بچے ایک ہی گھر میں رہتے تھے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شیخوپورہ کے علاقہ الف ٹاؤن میں 10 شادیاں کرنے والے شوہر کو اپنی ہی بیوی نے قتل کر دیا۔
مقتول کی چار بیویاں اور 17 بچے ایک ہی گھر میں رہتے تھے جب کہ 6 بیویوں کو وہ چھوڑ چکا تھا۔بتایا گیا ہے کہ مقامی آبادی الف ٹاؤن میں 70 سالہ ملک اصغر نے 4 شادیاں کر کے تمام بیویوں اور بچوں کو ایک ہی گھر میں رکھا ہوا تھا۔چوتھی بیوی کو کچھ عرصہ قبل ہی بیاہ کر لایا تھا۔جب کہ 6 شادیاں اس کے علاوہ بھی کر رکھی تھیں جو زیادہ دیر نہ چل سکیں اور مذکورہ شخص نے اپنی چھ بیویوں کو چھوڑ دیا تھا۔
نو بیاتا بیوی کو اسی گھر میں لانے سے لڑائی جگھڑوں میں اضافہ ہوا۔جس پر مقتول اصغر اپنی بیویوں کو تشدد کا نشانہ بناتا اور انہیں مزید شادیاں کرنے کی دھمکیاں بھی دیتا۔پولیس زرائع کے مطابق گذشتہ روز مقتول اصغر کا اپنی سب سے چھوٹی بیوی بسام سے معمولی تلخ خلامی کے بعد جھگڑا ہو گیا۔جس پر طیش میں آ کر ملزمہ بسام نے شوہر کو اس کے پسٹل سے ہی سر میں گولی مار کر قتل کر دیا۔
مقتول کی دوسری بیویوں نے پسٹل چھین کر ملزمہ کو پکڑ لیا۔ہاؤسنگ کالونی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر کے ملزملہ کو حراست میں لے لیا۔پولیس حراست میں بسام نے اعتراف جرم کر لیا۔اور اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس تشدد کرنے پر شوہر کو قتل کیا۔ملزمہ کا کہنا ہے کہ اس کے شوہر نے 6 شادیاں اور بھی کیں تاہم ان بیویوں کو وہ چھوڑ چکا تھا۔