فائیڈ اٹ ایپلی کیشن سے ہارڈ بک میں لکھے ٹیکسٹ سے تلاش کریں

اگر آپ طالب علم ہیں اور ٹیکسٹ بک کے صفحے پر لکھا کوئی لفظ تلاش کرنے میں دقت ہو رہی ہے تو یہ ایپلی کیشن آپ کے لیے ہی ہے۔ او سی آر ٹیکنالوجی کے استعمال یہ ایپلی کیشن رئیل ٹائم میں فوری طور پر کتاب سے مطلوبہ لفظ تلاش کر کے ہائی لائٹ کر سکتی ہے۔یہ ایپلی کیشن پرنٹڈ ٹیکسٹ میں سے مطلوبہ لفظ ایسے تلاش کرتی ہے جیسے یہ ڈیجیٹل ٹیکسٹ ہو۔
ایپلی کیشن استعمال کرنے کے لیے آپ کو مطلوبہ لفظ لکھ کر موبائل کا کیمرہ کتاب کر طرف کرنا پڑے گا، جس کے بعد موبائل کی سکرین پر مطلوبہ ہائی لائٹ کیا ہوا لفظ سامنے آجائےگا۔
فی الحال یہ ایپلی کیشن صرف اینڈروئیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ اینڈروئیڈ صارفین اس ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے کے لیےیہاں کلک کریں
0 Comments