سڑک پر اچانک بننے والے گڑھے نے دو خواتین کو نگل لیا۔ ناقابل یقین مناظر۔ ویڈیو وائرل ہوگئی

سڑک پر اچانک بننے والے گڑھے نے دو خواتین کو نگل لیا۔ ناقابل یقین مناظر۔ ..
ترکی کے شہر دیار بکر میں دو خواتین سڑک پر جا رہی تھیں کہ اچانک ہی سڑک پر بننے والے گڑھے میں جا گریں۔ یہ ناقابل یقین مناظر سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہو گئے ہیں۔ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی اس واقعے کی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ سڑک پر دونوں خواتین کے قدموں کے نیچے اچانک ہی گڑھا بنا اور خواتین اس میں جا گری۔ رپورٹس کے مطابق ان خواتین کی شناخت ڈاکٹر سوزان کوڈے بالیک اور نرس اوزلیم ڈوئیماز کے نام سے ہوئی ہے۔

 سی سی ٹی وی کلپ میں دونوں خواتین کو ایک ساتھ چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ جیسے ہی دونوں خواتین رکتی ہیں، ان کے نیچے گڑھا بنتا ہےاور وہ اس میں جا گرتی ہیں۔
اس کے بعد راہ گیر موقع پر جمع ہو کر انہیں نکالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ معجزانہ طور پر دونوں خواتین زیادہ زخمی نہیں ہوئیں۔ انہیں کچھ چوٹیں آئیں تھیں، جن کاعلاج کرنے کے بعد انہیں ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔
یہ ویڈیو ترکش سیکورٹی فورسز نے شیئر کی تھی، جس کے بعد یہ وائرل ہوگئی۔
پچھلے سال اگست میں چین میں بھی سڑک پر ایک گڑھا بن گیا تھا، جس نے دو کاروں کو نگل لیا تھا۔