ریلوے میں دس ہزار نوکریوں کا اعلان
یلوے میں دس ہزار بھرتیوں کی اجازت مل گئی، جلد اشتہار دے دیا جائے گ

لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 نومبر 2018ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوےمیں 10 ہزار نوکریوں کی خوشخبری سنا دی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سرکاری نوکریوں کے خواہشمند افراد کو اچھی خبر سنا دی ۔وہ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے بتا یا کہ وزیر اعظم کی جانب سے 10 ہزار نوکریوں کی منظوری دے دی گئی ہے ، جلد ہی ریلوے میں 10 ہزار افراد کو سرکاری نوکریاں دی جائیں گی۔
اس ضمن میں جلد اشتہار دے دیا جائے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ نئے سال میں کرپٹ سیاستدانوں کا خاتمہ دیکھ رہا ہوں۔ فالودے والے سے بڑا مال نکلنے والا ہے، فالودے والے کے اکائونٹ بتائیں گے کہ کون کون اس سے فائدہ اٹھا چکا ہے۔این آر او کی سب سے زیادہ کوشش شہباز شریف کی جانب سے کی جارہی ہے ۔
چین کے دورے بعد یہ پت لگ گیا ہے کہ شہباز شریف نواز شریف سے بڑا چور ہے سب نواز شریف نواز شریف کر رہے تھے مگر اندر سے شہباز شریف نکلا ۔چین میں جا کرحقائق کا علم ہوا۔ شہبازشریف کا داماد چینی کمپنیوں کا ممبر نکلا ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وزیرا عظم عمران خان کا دورہچین انتہائی کامیاب رہا اور ہمیں ہماری توقع سے زیادہ ملا تاہم کتنی مالیت کے معاہدے ہوئے یہ نہیں بتا سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میںسندھ سے بڑی گرفتاری ہوسکتی ہے اورفالودے والے سے بڑا مال نکلنے والا ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی شیخ رشید اپنی سیاسی پیشنگوئیوں کے باعث مشہور ہیں یہ اور بات ہے کہ انکی جانب سے کی باتیں کس حد تک درست ثابت ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں سچا آدمی ہوں کبھی جھوٹ نہیں بولا۔
0 Comments