انکار پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے ، متاثرین اہل خانہ سمیت تحفظ کیلئے پریس کلب پہنچ گئے ، ظالم وڈیرے کی زیادتیوں سے نجات دلا کر انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے ، منیر احمد چاچڑ کی دہائی

سکھر،پسند کی شادی کی سزا، ظالم وڈیرے نے دس سالہ بچی اور پانچ لاکھ روپے ..
پسند کی شادی کی سزا، ظالم وڈیرے نے دس سالہ بچی اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ سنا دیا ، انکار پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے ، متاثرین اہل خانہ سمیت تحفظ کیلئے پریس کلب پہنچ گئے ، ظالم وڈیرے کی زیادتیوں سے نجات دلا کر انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے ، منیر احمد چاچڑ کی دہائی، تفصیلات کے مطابق اباوڑو کے علاقے رونتی کے مکین چاچڑ برادری سے تعلق رکھنے والے منیر احمد چاچڑ نے اپنے بھائی بشیر احمد ،بھابی فرزانہ،بیٹی آصفہ کے ہمراہ علاقے کے وڈیرے کے ظلم و زیادتیوں کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کے ایک ایک سال قبل اسکے بھائی بشیر نے فرزانہ دختر نذیر چاچڑ سے پسند کی شادی کی تھی شادی کی اطلاع پر وڈیرے عبدالرحمن چاچڑ نے جھوٹا جرگہ کر کے سیاہ کاری کا الزام عائد کیا اور پانچ لاکھ جرمانہ عائد کر کے عیوضے میں میری د س سالہ بیٹی آصفہ کو دینے کا فیصلہ سنا دیا انکار پر تین ماہ قبل گھر آتے ہوئے میرے بھائی شبیر احمد کو وڈیرے عبدالرحمن کے کہنے پر جوابداروں بھگن چاچڑ ،شالی چاچڑ ،رازن چاچڑ ،غلام چاچڑ و دیگر مسلح افراد نے حملہ کر دیا اور مزحمت پر فرار ہو گئے بعد ازیں واقعہ کے خلاف اباوڑو کورٹ میں تحفظ کیلئے پٹیشن داخل کرائی جس پر وہ آگ بگولہ ہو گیا اور چند روز قبل ہمارے گھروں پر چڑھائی کر دی اور گھر میں موجود مرد و خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں میں اور میری اہلیہ زخمی ہو گئی واقعہ کی اطلاع متعلقہ تھانے کو دی مگر پولیس بااثر ہونے کی بناء پر کچھ نہیں کر رہی ہے شکایت واپس لینے کیلئے جوابدار ہمیں سنگین نتائج اور قتل کی دھمکی دے رہے ہیں ہم لوگ خوف و ہراس کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں خدرا وڈیرے کی زیادتیوں کا نوٹس لیکر ہمیں انصاف و تحفظ فراہم کیا جائی