بیٹیاں پیدا کرنے کی سزا، خاوند نے ڈکیتی کا ڈرامہ رچا کر حاملہ بیوی کو ..
 قصورکے نواحی گائوں مولا پور کے قریب بیٹیاں پیدا کرنے پر خاوند نے ڈکیتی کا ڈرامہ رچا کر حاملہ بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھاکشن کے رہائشی محمد جعفر نے پولیس تھانہ چونیاں صدر میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ اسکی بھتیجی ارم کو اسکا خاوند وسیم اکرمبہانے سے اپنے ساتھ لے گیا اور اپنے ساتھیوں کی مدد سے مولا پور کے قریب لیجا کر فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور خود کو بھی ٹانگ پر گولی مار کر زخمی کر دیا اورڈکیتی کا ڈراما رچانے کی خاطر پولیس ہیلپ لائن پر ڈکیتی کی کال چلا دی مگر جب پولیس موقع پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ خاوند نے خودہی قتل کیا ہے ۔
پولیس کے مطابق ملزم وسیم اکر م کو رنج تھا کہ اسکی بیوی نے پہلے تین بچیوں کو جنم دیا اور اب چوتھی بچی اسکے پیٹ میں تھی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔