بھارت اور امریکا نے کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کی مذمت کردی

پہلے خون بہاو، پھر مگرمچھ کے آنسو بہاو
 پہلے خون بہاو، پھر مگرمچھ کے آنسو بہاو، بھارت اور امریکا نے کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کی مذمت کردی۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ اور بھارت نے کراچی میں قائم چینی قونصل خانے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے کسی بھی عمل کی کوئی وضاحت نہیں دی جاسکتی۔ایک بیان میں امریکہ کے چارجڈ افیئرز سفارتکار پال جونز نے اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ امریکہ کراچی میں قائم چینی قونصل خانے پر حملے کی پرزور مذمت کرتا ہے۔
دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ہم اس حملے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار تعزیت کرتے ہیں۔
دہشت گردی کے کسی بھی عمل کی کوئی وضاحت نہیں دی جاسکتی۔ بیان میں کہا گیا کہ اس حملے کی سازش میں ملوث لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔ ایسے دہشت گردی کے حملے عالمی برادری میں دہشت گردی کے خلاف اقدامات کو مضبوط بناتے ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقہ کلفٹن بلاک 4 میں دہشتگردوں نے آج صبح چینی قونصلیٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہو گئی۔ حملے سے متعلق رینجرز حکام کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دو دہشت گردوں کوکمپاؤنڈ کے باہرہلاک کیا گیا۔ حملے میں تمام سفارتی عملہ محفوظ رہا۔ ترجمانپاکستان رینجرزسندھ نے کہا کہ دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7 ہو گئی ہے جس میں تین دہشتگرد شامل ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں دو باپ بیٹا بھی شامل ہیں جو کوئٹہ سے ویزا لگوانے آئے تھے۔ ترجمان پاکستان رینجرز سندھ نے کہا کہ دہشتگردوں سے متعلق مزید تفصیلات بعد میں شیئر کی جائیں گی۔ ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل محمد سعید نے بتایا کہ سکیورٹی پر 35 اہلکار موجود تھے۔ چینی قونصلیٹ پرحملے کے لیے تین دہشت گرد آئے تھے۔ دودہشت گرد گیٹ کےاندرتھےان کووہی پرمارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ صورت حال قابو میں ہے،چینی قونصلیٹ کے عملے کوکوئی خراش تک نہیں آئی۔دہشت گردوں کی شناخت کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہکراچی کومحفوظ بنانے کے لیے تمام ادارے مل کرکام کررہے ہیں۔