موبائل اور کمپیوٹر کو مربوط کرنے کے لیے مائیکروسافٹ کی نئی ایپلی کیشن

Microsoft’s new app beams texts and photos from your phone to your Windows desktop
اگر آپ میسج پڑھنےکےلیے بار بار اپنا فون اٹھاتے ہیں تو مائیکروسافٹ آپ کےلیے ایک زبردست ایپلی کیشن متعارف کرارہا ہے ۔ ونڈوز 10 ڈیسک ٹاپ صارفین اس ایپلی کیشن سے اپنے کمپیوٹر پر ہی موبائل کے میسج پڑھ کر اُن کا جواب دے سکیں گے اور موبائل کی تصویریں دیکھ سکیں گے۔
Your Phone نامی ایپلی کیشن ڈیل کمپنی کے سافٹ وئیر Mobile Connect کی طرح کام کرتی ہے۔
موبائل کنکٹ کو ڈیل کے جدید ترین سسٹمز میں شامل کیا گیا ہے۔
Your Phone ایپلی کیشن کو اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین استعمال کر سکیں گے۔ اسے ابھی ونڈوز انسائیڈر پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔ ٹسٹنگ کے بعد یہ مائیکروسافٹ سٹور پر دستیاب ہوگی۔
اس وقت بہت سی تھرڈ پارٹی ایپلی کیشنز موجود ہیں جو وہی کام کرتیں ہیں جو مائیکر