انٹل نے AMD Radeon RX Vega M گراافکس کے ساتھ 8 ویں نسل کے کور پروسیسر کا اعلان کر دیا

انٹل نے AMD Radeon RX Vega M گرافکس کے ساتھ 8 ویں نسل کے پروسیسرز کی ایک نئی سیریز”کور“ کا اعلان کیا ہے۔ یہ اصل میں انٹل کے سی پی یو ڈویژن اور اے ایم ڈی کے گرافکس ڈویژن کا اشتراک ہے۔اس نئی سیریز کے پروسیسر کو انٹیگریٹڈ سسٹمز جیسے AIOs، نوٹ بکس اور NUCs میں استعمال کیا جائے گا۔
اس پروسیسر کے تین حصے ہیں۔ پہلا حصہ Intel Core Kaby Lake-G سیریز سی پی یو، دوسرا AMD GPU اور تیسرا 4GB HBM2 VRAM ہے۔
اس پروسیسر کے تین حصے ہیں۔ پہلا حصہ Intel Core Kaby Lake-G سیریز سی پی یو، دوسرا AMD GPU اور تیسرا 4GB HBM2 VRAM ہے۔
اس چپ کی چوڑائی کریڈٹ کارڈ سے بھی کم ہے۔
اس سیریز میں 5 انفرادی پارٹس i7-8809G, i7-8709G, i7-8706G, i7-8705G اور i5-8305G شامل ہیں۔ان کی کلاک سپیڈ مختلف ہے لیکن سب میں 8 ایم بی کیشے کے ساتھ 4 کور 8 تھریڈ پارٹس شامل ہیں لیکن i5 میں کیشے 6 ایم بی ہے۔ان میں 2400MHz تک کی ڈوئل چینل میموری سپورٹ ہے۔
انٹل نے وی آر کی قابلیت والے NUC8i7HVK اور NUC8i7HNK، NUC بھی متعارف کرائے ہیں۔ ڈیل اور ایچ پی نے بھی ان پروسیسر کے حامل 2 ان 1 نوٹ بکس متعارف کرائیں ہیں۔
0 Comments