کیا آپ فیس بک پر کسی دوست کی پوسٹس سے تنگ ہیں؟

فیس بک میں اکثر آپ اپنے دوستوں کی کچھ ایسی پوسٹس سے تنگ آجاتے ہیں جو آپ کے مطلب کی نہیں ہوتیں، آپ اس دوست کی پوسٹس سے تو تنگ آجاتے ہیں لیکن اسے اپنے دوستوں کی فہرست سے نکالنا نہیں چاہتے!
ایسی صورتحال کا آسان علاج آج ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
ایسا دوست جسکی پوسٹ آپ اپنی فیس بک کی نیوز فیڈ میں نہیں دیکھنا چاہتے اسکے پروفائل پر کلک کیجئے
اسکے بعد نیچے تصویر میں دئیے گئے Followingکے بٹن پر کلک کیجئے۔

کلک کرنے کے بعد یہ بٹن Followمیں تبدیل ہو جائے گا

اسکے بعد آپ اس دوست کی طرف سے کی گئی کسی بھی پوسٹ کو اپنی نیوز فیڈ میں نہیں دیکھ سکیں گے۔ لیکن آپ اس مذکورہ شخص کے دوست رہیں گے۔
جب بھی آپ دوبارہ اس دوست کی اپ ڈیٹس اپنی نیوز فیڈ پر دیکھنا چاہیں دوبارہ Followکے بٹن کو دبائیں، یہ Followingمیں تبدیل ہو جائے گا اور آپ اس دوست کی اپ ڈیٹس دیکھ سکیں گے۔
جب بھی آپ دوبارہ اس دوست کی اپ ڈیٹس اپنی نیوز فیڈ پر دیکھنا چاہیں دوبارہ Followکے بٹن کو دبائیں، یہ Followingمیں تبدیل ہو جائے گا اور آپ اس دوست کی اپ ڈیٹس دیکھ سکیں گے۔
0 Comments